Breaking news; Current News Headlines on غیرسیاسی News(English)

Friday, September 14, 2018

بھارتی کرکٹر محمد کیف نے کترینہ سے رشتے پر خاموشی توڑ دی



 کرنے والی افواہوں پر بالآخر خاموشی توڑ دی۔

ٹوئٹر پر’’ہیش ٹیگ آسک کیف‘‘ میں سوشل میڈیا صارفین نے سابق بھارتی کرکٹر محمد کیف سےان کے اور اداکارہ کترینہ کیف کے درمیان رشتے کے حوالے سے کئی سوالات پوچھے۔
ایک صارف نے محمد کیف سے پوچھا ’’سر آپ کا اورکترینہ کیف کا رشتہ کیاہے؟ اور اگر آپ دونوں کے درمیان کوئی رشتہ نہیں ہے تو کیا مستقبل میں کوئی رشتہ بننے کی امید ہے؟‘‘
محمد کیف نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا’’میرے اور کترینہ کے درمیان کوئی رشتہ نہیں، میں پہلے ہی ایک خوشگوار شادی شدہ زندگی گزار رہا ہوں، لیکن میں نے کترینہ کیف کے نام کے حوالے سے ایک دلچسپ کہانی سنی ہے اور اس کہانی کے مطابق کترینہ کا تعلق میرے نام کے ساتھ ہے۔‘‘
کترینہ کیف کے نام میں شامل’’کیف‘‘کے پیچھے انتہائی دلچسپ کہانی ہے، کترینہ کیف کے والد محمد کیف کا تعلق کشمیر سے اور والدہ سوزانا ٹور کیوٹے کا تعلق برطانیہ سے ہے۔ بھارت آنے کے بعد کترینہ کیف نے اپنا خاندانی نام ٹورکیوٹے سے تبدیل کرکے ’’کیف‘‘ کرلیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف نے اپنا نام اس لیے تبدیل کیا کیونکہ ٹورکیوٹے بولنے میں بہت مشکل تھا اوراس وقت محمد کیف بھارتی کرکٹ ٹیم کے بہترین کرکٹرز میں سے ایک تھے یہی وجہ تھی کہ کترینہ نے اپنے نام کے ساتھ ’’کیف‘‘کا اضافہ کیا۔

No comments:

Post a Comment

Featured Post

Harry Styles, Zoe Kravtiz live the Italian summer dream as they get serious

Zoe Kravitz and Harry Styles have been walking hand in hand from Rome to New York CityHarry Styles and Zoe Kravitz have been sparking roman...

PageNavi Results No.

LightBlog