Breaking news; Current News Headlines on غیرسیاسی News(English)

Thursday, September 13, 2018

وزیر خزانہ کا بھائی کو پنشن دینے کیلئے قوانین میں نرمی کرنے سے انکار


اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ نے سابق گورنر سندھ اور اپنے بھائی محمد زبیر کو پنشن دینے کیلئے قوانین میں نرمی سے انکار کر دیا۔
  ذرائع کے مطابق یہ سمری نگران حکومت کے دور میں کابینہ ڈویژن کی جانب سے دی گئی تھی۔ سابق گورنرز کو ان کی تنخواہ کی 80 فیصد رقم ماہانہ پنشن کے طور پر دی جاتی ہے تاہم پنشن کے حصول کیلئے کم از کم دو سال سے گورنر کے عہدے پر رہنا ضروری ہوتا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے محمد زبیر کو فروری 2017 میں گورنر مقرر کیا تھا تاہم 25 جولائی کو عام انتخابات میں تحریک انصاف کو برتری ملنے پر انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔
اس طرح محمد زبیر ڈیڑھ سال کیلئے گورنر سندھ رہے اور پنشن کے حصول کیلئے مقرر کم از کم 2 سال کی مدت پوری نہ کر سکے۔ اسد عمر نے ایک انٹرویو میں مفادات کے ٹکراؤ کے باعث سمری مسترد کرنے کی تصدیق بھی کی۔

No comments:

Post a Comment

Featured Post

'Thor' star Natalie Portmann makes baby announcement one year after Benjamin Millepied divorce

'Thor' star Natalie Portmann makes baby announcement one year after Benjamin Millepied divorceThor actress Natalie Portman is expec...

PageNavi Results No.

LightBlog