ایشیا کپ کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو جیت کے لیے 262 رنز کا ہدف دیا تاہم سری لنکا کی پوری ٹیم 35.1 اوورز میں 124 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
بنگلہ دیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو زیادہ سود مند ثابت نہ ہوا اور لستھ ملنگا کے پہلے ہی اوور میں لٹن داس اور شکیب الحسن آؤٹ ہو گئے، دونوں ہی کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔
بنگلہ دیشی اوپنر تمیم اقبال زخمی ہونے کے باعث گراؤنڈ سے باہر چلے گئے جس کے بعد آنے والے کھلاڑی محمد متھن اور مشفیق الرحیم کے درمیان 131 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔
134 کے مجموعی اسکور پر محمد متھن 63 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ محمود اللہ اور مصدق حسین ایک ایک رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
بنگہ دیش کی جانب سے مشفیق الرحیم نے شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا 144 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جب کہ ان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 262 رنز کا ہدف دیا۔
بنگلہ دیش کے اوپنر تمیم اقبال کلائی کے فریکچر کے باوجود آخری نمبر پر کھیلنے کے لیے آئے اور ایک ہاتھ سے بیٹنگ کرتے رہے۔
سری لنکا کی جانب سے لیستھ ملنگا نے 4، ڈی سلوا نے 2، لکمل، اپونسو اور پریرہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
بنگلہ دیشی سلیکٹر کے مطابق تمیم اقبال کو سری لنکا کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے بائیں ہاتھ پر گیند لگی جس سئ ان کی انگلی میں فریکچر ہوا ہے۔
بنگلادیشی سلیکٹر کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کا تمیم اقبال کو 6 ہفتے کے لیے آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے بعد وہ ایشیا کپ ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہوگئے ہیں۔
بنگلہ دیشی اسکواڈ کی قیادت مشرفی مرتضیٰ کر رہے ہیں جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں تمیم اقبال، لٹن داس، شکیب الحسن، مشفیق الرحیم، محموداللہ، محمد متھن، مصدق حسین، مہدی حسن مرزا، روبیل حسین اور مستفیض الرحمن پر شامل ہیں۔
سری لنکا ٹیم کی قیادت اینجلیو میتھیوز کررہے ہیں اور دیگر اسکواڈ میں اپل تھرنگا، دھننجیا ڈی سلوا، کوسال پریرہ، کوسال مینڈس، لیستھ ملنگا، سرنگا لکمل، امیلا اپونسو، دلرووان پریرہ، تھسارہ پریرہ اور دسون شانکا شامل ہیں۔


No comments:
Post a Comment