Breaking news; Current News Headlines on غیرسیاسی News(English)

Friday, September 21, 2018

ملک کے بعض بالائی علاقوں میں آج ابر کرم برسنے کا امکان


اسلام آباد: راولپنڈی، اسلام آباد سمیت بعض بالائی علاقوں میں آج ابر کرم برسنے کا امکان ہے، ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر بے مثال اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں آج بارش برسنے کی توقع ہے۔ گوجرانوالہ ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، ژوب، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا۔ گزشتہ روز چراٹ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم چراٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

No comments:

Post a Comment

Featured Post

Is Learning n8n Still Worth It If AI Can Build Automation?

  Artificial intelligence has fundamentally changed the way we design software and automation tools. ChatGPT, Claude, Gemini, and other AI ...

PageNavi Results No.

LightBlog