اِن دنوں انوشکا اور ورون فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران انوشکا سے پوچھا گیا کہ فلم میں شامل آپ کی روتی بسورتی تصویر پر کافی مزاحیہ میمز بنی ہیں، اس پر آپ نے غصے کا اظہار نہیں کیا؟
جس پر انوشکا نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’مجھے یہ دیکھ کر بڑا مزہ آیا کہ فلم کا ٹریلر کتنا ہِٹ ہوا اور کہاں تک پھیلا ہے، اگر لوگ اس پر میمز بنا رہے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ وہ اسے پسند کر رہے ہیں اور اس کو اپنے آپ سے جوڑ رہے ہیں‘۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ 'میں جیسے ہی میں نئے میمز دیکھتی تو میں خود ورون کو بھیجتی تھی اور ہم دونوں بڑا انجوائے کرتے تھے'۔
اداکارہ نے بتایا کہ ان کی سب سے پسندیدہ میم 'ماریو گیم' والی ہے جسے دیکھ کر انہیں بے حد ہنسی آئی۔
داکارہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ فلم حقیقی زندگی کی عکاسی ہے، جس میں ممتا اور موجی کا کردار سب کو متاثر کرے گا۔
واضح رہے کہ فلم ’سوئی دھاگا‘ میں انوشکا شرما اور ورون دھون پہلی مرتبہ ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے جو 28 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔


No comments:
Post a Comment