Breaking news; Current News Headlines on غیرسیاسی News(English)

Sunday, September 23, 2018

ایسی ایمرجنسی نہیں کہ آئی ایم ایف سے مدد مانگیں، اسد عمر


وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایسی ایمرجنسی کا سامنا نہیں کہ آئی ایم ایف سے مدد مانگنی پڑے۔
عرب اخبار کو دیئے گئےانٹرویو میں اسد عمر نے کہا کہ آئی ایم ایف کے وفد کی 27 ستمبر کو پاکستانی حکام سے ملاقات طے ہے تاکہ بعض امور پر بات چیت کی جاسکے تاہم یہ ملاقات قرضہ لینے کے لئے نہیں کی جارہی ہے۔
وزیرخزانہ نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان آئندہ نومبر میں چین میں ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔
وزیر خزانہ اسد عمر نے کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے وفود میں ملاقات اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ہوگی، سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد اکتوبر کے پہلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گا۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اکتوبر میں ڈالر سیونگ سرٹیفکیٹ کے اجرا پر غور کر رہی ہے۔

No comments:

Post a Comment

Featured Post

'Thor' star Natalie Portmann makes baby announcement one year after Benjamin Millepied divorce

'Thor' star Natalie Portmann makes baby announcement one year after Benjamin Millepied divorceThor actress Natalie Portman is expec...

PageNavi Results No.

LightBlog