ریاض: وزیرِ اعظم عمران خان کی سعودی فرماں روا شاہ سلمان سے ملاقات ہوئی، وزیرِ اعظم عمران خان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی شاہ سلمان سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دل چسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی فرماں رواں شاہ سلمان سے ملاقات کے موقع پر مشیرِ تجارت عبد الرزاق داؤد، وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی، اسدعمر اور چوہدری فواد بھی موجود تھے۔
ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی، خیال رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان گزشتہ روز سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے دو روزہ دورے پر گئے ہیں۔


No comments:
Post a Comment