Breaking news; Current News Headlines on غیرسیاسی News(English)

Saturday, September 15, 2018

پی ایس ایل فور کا 14 فروری سے آغاز، فائنل کراچی میں ہوگا


 پاکستان سپرلیگ کی گورننگ کونسل کا اجلاس نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوا۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب 14 فروری کو دبئی میں ہوگی۔

اجلاس میں آخری 8 میچز پاکستان کے مختلف شہروں میں کرانے پر اتفاق کیا گیا جب کہ فائنل 17 مارچ کو شہر قائد میں رکھا گیا ہے۔ کھلاڑیوں کا ڈرافٹ پرانے طریقہ کار کے تحت اکتوبر کے آخری ہفتے ہوگا، ،ہر فرنچائز ٹیم کو زیادہ سے زیادہ 10 کھلاڑی برقرار رکھنے کی اجازت ہوگی۔
بورڈ کے سربراہ نے فرنچائزز کو یقین دلایا کہ معاملات کو شفاف رکھتے ہوئے باہمی تعاون کی فضا سے ایونٹ کو مزید کامیاب بنایا جائے گا، میڈیا رائٹس کی فروخت کیلیے بڈز کے عمل میں فرنچائزز کے نمائندے بھی کمیٹیز میں شامل ہوں گے۔ گورننگ کونسل کے ارکان نے احسان مانی کو چیئرمین پی سی بی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

No comments:

Post a Comment

Featured Post

US AI and China AI: A Complete Comparison in 2026.

  Artificial intelligence (AI) has become one of the most promising technologies of the 21 st century. From chatbots to self-driving cars, A...

PageNavi Results No.

LightBlog