Breaking news; Current News Headlines on غیرسیاسی News(English)

Thursday, October 4, 2018

گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری



اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق اضافہ شدہ قیمتوں کا اطلاق 27 ستمبر سے کیا جارہا ہے۔

  آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق گیس کی قیمتوں میں 10 سے 143 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے اور اس کا اطلاق 27 ستمبر سے ہوگا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ماہانہ 100 یونٹ گیس استعمال کرنے والوں کے لیے گیس 15 فیصد فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے جب کہ ماہانہ 200 یونٹ کے استعمال پر 20 فیصد اور 500 یا اس سے زائد یونٹس کے استعمال پر صارفین کے لیے گیس 143 فیصد مہنگی ہوگی۔
کمرشل سیکٹر کے لیے گیس 40 فیصد مہنگی کی گئی ہے جب کہ سیمنٹ سیکٹر کے لیے 30 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ گیس کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 94 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

No comments:

Post a Comment

Featured Post

'Thor' star Natalie Portmann makes baby announcement one year after Benjamin Millepied divorce

'Thor' star Natalie Portmann makes baby announcement one year after Benjamin Millepied divorceThor actress Natalie Portman is expec...

PageNavi Results No.

LightBlog