لاہور: منشیات اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی
یورپی ماڈل ٹریزا ہیلسکی نے عدالت پیشی کے دوران اپنی سج دھج سے ایان علی کی یاد تازہ کردی۔
ذرائع کے مطابق 21 سالہ ٹریزا ہیلسکی کا تعلق یورپی ملک جمہوریہ چیک سے ہے، اسے رواں برس لاہور ایئر پورٹ سے متحدہ عرب امارات جاتے ہوئے اس وقت گرفتارکیا گیا تھا جب اس کے سامان سے 9 کلوگرام منشیات برآمد ہوئی تھی۔ ٹریزا بھی منشیات اسمگلنگ کی کوشش کا اعتراف جرم کرچکی ہے اور معاملہ عدالت میں زیرسماعت ہے۔
بدھ کے روز ٹریزا کو لاہورکی سیشن عدالت میں پیش کیا گیا لیکن غیرملکی ماڈل کورنگے ہاتھوں گرفتار کرنے والے کسٹم انسپکٹر کا بطور گواہ بیان قلمبند نہیں کیا جاسکا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کردی۔


No comments:
Post a Comment