Breaking news; Current News Headlines on غیرسیاسی News(English)

Friday, September 21, 2018

لیگی رہنما حنیف عباسی اڈیالہ سے اٹک جیل منتقل


راولپنڈی: اڈیالہ جیل سے تصویر وائرل ہونے کے معاملے کے بعد ایفی ڈرین کیس میں سزا یافتہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کو اٹک جیل منتقل کردیا گیا، جس کی جیل حکام نے بھی تصدیق کردی۔
واضح رہے کہ 19 ستمبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کی سزا معطل کرکے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
اُسی دن سابق وزیراعظم کی رہائی کے موقع پر جیل سپرنٹنڈنٹ کے آفس سے میاں نواز شریف، ان کے بھائی شہباز شریف اور حنیف عباسی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس پر یہ اعتراض اٹھایا گیا کہ سزا یافتہ ہونے کے باوجود حنیف عباسی جیل سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں کیا کررہے تھے۔
معاملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پنجاب حکومت کی جانب سے اس کی تحقیقات کا آغاز کیا گیا اور بعدازاں 2 رکنی انکوائری کمیٹی کی تجویز پر حنیف عباسی کو اڈیالہ جیل سے اٹک جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
جیل حکام کی جانب سے بھی حنیف عباسی کو اٹک جیل منتقل کرنے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

No comments:

Post a Comment

Featured Post

Is Learning n8n Still Worth It If AI Can Build Automation?

  Artificial intelligence has fundamentally changed the way we design software and automation tools. ChatGPT, Claude, Gemini, and other AI ...

PageNavi Results No.

LightBlog