Breaking news; Current News Headlines on غیرسیاسی News(English)

Tuesday, September 11, 2018

خواجہ سراؤں کو سپریم کورٹ میں ملازمت دینے کا فیصلہ



سپریم کورٹ نے خواجہ سراؤں کو قومی دھارے میں لانے کے لیے انہیں عدالت عظمیٰ میں ملازمت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے خواجہ سراؤں کے شناختی کارڈز سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا تمام درخواست گزاروں کے شناحتی کارڈز جاری ہو گئے ہیں، جس پر نیب حکام نے بتایا کہ ہم شناختی کارڈز جاری کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں سہولت مہم بھی جاری ہے، نادرا نے 342 خواجہ سراوں کو شناختی کارڈ جاری کئے ہیں لیکن وہ شناختی کارڈز بنوانے کے لیے نہیں آتے۔
سیکرٹری لاء کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ خواجہ سراؤں کو قتل بھی کیا گیا ہے، 2015 سے اب تک 500 خواجہ سراء قتل ہوئے ہیں، خواجہ سراؤں کے حوالے سے جو گائیڈ لائن بنائی اس پر وفاق نے تاحال جواب نہیں دیا۔ جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اس طرح کے واقعات بدنامی کا سبب بنتے ہیں، یہ اعداد و شمار ایسے نہیں جن کا ذکر عدالتی حکم نامہ میں کیا جائے۔

عدالت نے دو خواجہ سراؤں کو سپریم کورٹ میں ملازمت دینے کا فیصلہ بھی کیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ خواجہ سراؤں کے معاشرتی مسائل حل ہونے چاہئیں، ہم تو خواجہ سراؤں کو قومی دھارے میں لارہے ہیں۔
چیف جسٹس نے خواجہ سراؤں کے خلاف ویب سائٹس کا بھی نوٹس لے لیا، انہوں نے استفسار کیا کہ ایک ویب سائیٹ کے ذریعے غیر ضروری معلومات اور افواہیں پھیلائی جارہی ہیں، ایسا مواد ملک کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے۔ یہ کون سی این جی او ہے جو یہ پیج بناکر بدنام کررہی ہے۔ خواجہ سراؤں کے حقوق کے حوالے سے سفارشات دو ہفتوں میں طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

No comments:

Post a Comment

Featured Post

'Thor' star Natalie Portmann makes baby announcement one year after Benjamin Millepied divorce

'Thor' star Natalie Portmann makes baby announcement one year after Benjamin Millepied divorceThor actress Natalie Portman is expec...

PageNavi Results No.

LightBlog