Breaking news; Current News Headlines on غیرسیاسی News(English)

Saturday, September 22, 2018

فردوس شمیم نقوی نے تحریک انصاف کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا


کراچی: تحریک انصاف کراچی کے صدر اور سینئر رہنما فردوس شمیم نقوی نے پی ٹی آئی کے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے اپنا استعفیٰ عمران خان کو ارسال کردیا۔
تحریک انصاف کے رہنما نے کراچی کی صدارت سے سبکدوش ہونے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے اپنے استعفے نامے میں لکھا کہ بطور اپوزیشن لیڈر سندھ صوبے کے مسائل پر توجہ دینا چاہتا ہوں۔
انہوں نے کپتان کو بھیجے گئے استعفے میں لکھا کہ کراچی صدر کی حیثیت سے پارٹی کے لیے 2 سال تک بہت کچھ کیا آئندہ بھی بغیر کسی عہدے کے تنظیمی امور انجام دیتا رہوں گا۔
فردوش شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ اب لوگ کہنے لگے تبدیلی کی ہوا چل پڑی، مقامی قیادت اور ٹیم کی انتھک محنت کی جس کی وجہ سے کراچی نے دیگر شہروں کے مقابلے میں بہت اچھے نتائج دیے۔
اپوزیشن لیڈر سندھ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو بطور وزیراعظم دیکھنا میرے لیے فخر کی بات ہے، پارٹی اور ملکی استحکام کے لیے کام کیا اور آئندہ بھی کروں گا، استعفے کے پیچھے کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں البتہ حزب اختلاف کا لیڈر ہونے کی حیثیت سے صوبے کے مسائل پر توجہ دینا چاہتا ہوں۔

No comments:

Post a Comment

Featured Post

'Thor' star Natalie Portmann makes baby announcement one year after Benjamin Millepied divorce

'Thor' star Natalie Portmann makes baby announcement one year after Benjamin Millepied divorceThor actress Natalie Portman is expec...

PageNavi Results No.

LightBlog