Breaking news; Current News Headlines on غیرسیاسی News(English)

Wednesday, September 12, 2018

لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر کا غیرذمہ دارانہ انداز، وزرت خارجہ نے وضاحت طلب کرلی


تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں ہونے والی ایک تقریب میں پاکستانی ہائی کمشنر کی غیر مہذبانہ حرکتوں نے تقریب میں شریک پاکستانیوں کے سر شرم سے جھکا دیے تھے۔
وزارتِ داخلہ سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ خارجہ نے پاکستانی ہائی کمشنر سے تحریری وضاحت طلب کرلی ہے، تحریری وضاحت کے ساتھ ہائی کمشنر کو وزارتِ خارجہ میں پیش ہونے کی بھی ہدایت کی گئی۔
خیال رہے کہ تقریب میں پاکستانی ہائی کمشنر صاحب زادہ احمد خان کا رویہ ایک سفیر کے شایانِ شان نہ تھا، کمپئیرنگ کے دوران ہائی کمشنر اداکاروں سے نا مناسب سوالات کرتے رہے

تقریب میں پاکستانی ہائی کمشنر کو بہ طورِ مہمانِ خصوصی مدعو کیا گیا تھا، جب خطاب کے لیے انھیں مائیک دیا گیا تو ہائی کمشنر خود پر قابو نہ رکھ سکے اور تقریب کی نظامت کرنے لگ گئے۔
صاحب زادہ احمد خان نے پاکستانی اداکار جاوید شیخ کو بھی نہ بخشا اور انھیں الٹے سیدھے سوالات کر کے زچ کرتے رہے، جس پر جاوید شیخ ناراض بھی نظر آئے۔

No comments:

Post a Comment

Featured Post

'Thor' star Natalie Portmann makes baby announcement one year after Benjamin Millepied divorce

'Thor' star Natalie Portmann makes baby announcement one year after Benjamin Millepied divorceThor actress Natalie Portman is expec...

PageNavi Results No.

LightBlog