لندن: سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی نماز جنازہ کل لندن ریجنٹ پلازہ پارک میں ادا کی جائے گی، سابق خاتون اول 13 ماہ تک ہارلے اسٹریٹ کلینک میں کینسر سے جنگ لڑتی رہیں۔
بیگم کلثوم نواز گز شتہ 13ماہ سے لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک میں زیر علاج تھیں۔ وہ کینسر کے مرض سے جانبر نہ ہو سکیں، ان کی عمر 68 برس تھی۔ سابق خاتون اول کی میت جمعہ کو لندن سے لاہور لا ئی جائیگی۔ انہوں نے دو بیٹے حسن نواز،حسین نواز ،دو بیٹیاں مریم نواز، اسما اور شوہر نوازشر یف کو سوگوار چھوڑا۔


No comments:
Post a Comment