سپریم کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کی درخواست خارج کردی ہے۔
چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے عمران خان کی نااہلی کی درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار بیرسٹر دانیال تنویر عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور درخواست واپس لینے کی استدعا کی۔ سپریم کورٹ نے واپس لینے کی بنیاد پر عمران خان کی نااہلی کی درخواست خارج کردی۔


No comments:
Post a Comment