نیوزکے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی میت کو پاکستان پہنچا دیا گیا، صبح 6 بج کر 50 منٹ پر پی آئی اے کا طیارہ پی کے 758 بیگم کلثوم نواز کی میت لندن سے لاہور لے کر پہنچا جب کہ شہباز شریف سمیت 14 افراد لندن سے کلثوم نواز کی میت کے ہمراہ آئے ہیں۔
لاہورایئرپورٹ پر پہلے سے موجود حمزہ شہباز، سلمان شہباز اور جنید صفدر نے بیگم کلثوم نواز کی میت وصول کی جس کے بعد میت کو سخت سیکیورٹی حصار میں شریف میڈیکل سٹی جاتی امرا پہنچا دیا گیا۔
بیگم کلثوم نوازکی نمازجنازہ شریف میڈیکل سٹی جاتی امرا میں شام 5 بجے مولانا طارق جمیل پڑھائیں گے جہاں نواز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ شریف میڈیکل سٹی جاتی امرا اور اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جہاں لیگی کارکنوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے۔ بیگم کلثوم نواز کو سسر میاں شریف کے پہلو میں سپرد خاک کیا جائے گا۔


No comments:
Post a Comment