Breaking news; Current News Headlines on غیرسیاسی News(English)

Monday, September 17, 2018

مجھے کرکٹر بنانے کیلیے والد نے بہت مخنت کی ، معین علی


معین علی نے انکشاف کیا ہے کہ میرے والد نے مجھے کرکٹر بنانے کیلیے بہت محنت کی، انھوں نے گاڑی پرچکن تک فروخت کی اورمجھے گھر میں بولنگ مشین لاکردی۔ انھوں نے یہ سنسنی خیز انکشاف اپنی سوانح حیات میں کیا،جس میں انھوں نے بتایا کہ ان کے والد میر پور آزاد کشمیر کے رہنے والے اور خطے کے روایتی والد کی طرح ہیں، میرے والد 1979 میں 24 برس کی عمر میں اپنے جڑواں بھائی شبیرکے ہمراہ پاکستان گئے تھے۔

انھوں نے مزید لکھا کہ والد کے پاکستان جانے پر دادی نے دونوں کی شادی کیلیے گائوں میں 2 بہنوں کو پسند کیا اور والد نے تو شادی سے قبل والدہ کو دیکھا تک نہیں تھا۔
معین علی نے یہ بھی بتایا کہ شادی کے 3ماہ بعد والد برمنگھم آ گئے تھے جبکہ والدہ 1980 میں برطانیہ آئی تھیں۔

No comments:

Post a Comment

Featured Post

'Thor' star Natalie Portmann makes baby announcement one year after Benjamin Millepied divorce

'Thor' star Natalie Portmann makes baby announcement one year after Benjamin Millepied divorceThor actress Natalie Portman is expec...

PageNavi Results No.

LightBlog