مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اپنی مرحومہ بھابھی کلثوم نواز کی میت وطن واپس لانے کے لیے لندن روانہ ہوگئے۔
نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اپنے مرحومہ بھابھی کلثوم نواز کی میت وطن واپس لانے کے لیے لاہو سے قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے لندن روانہ ہوگئے ہیں۔ وہ کلثوم نواز کی میت کے ہمراہ جمعہ کے روز لاہور واپس پہنچیں گے۔ شہباز شریف اور دیگر اہل خانہ میت کے ہمراہ پاکستان آئیں گے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کو اڈیالہ جیل سے پیرول پر رہا کر دیا گیا ہے، تینوں کو خصوصی طیارے سے لاہور جاتی امرا پہنچایا گیا جبکہ ان کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دیا گیا ہے، تینوں قیدی جاتی امرا تک ہی محدود رہیں گے، انہیں صرف خاندان کے افراد سے ملنے کی اجازت ہوگی۔


No comments:
Post a Comment