Breaking news; Current News Headlines on غیرسیاسی News(English)

Friday, September 14, 2018

وزیر خارجہ کا پہلا غیر ملکی دورہ، شاہ محمود آج کابل روانہ ہونگے


اسلام آباد:  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج ایک روزہ دورے پر کابل روانہ ہوں گے۔ شاہ محمود قریشی کا وزیرخارجہ کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا۔
ذرائع کے مطابق دورے کے دوران افغان وزارت خارجہ میں پاکستانی اور افغان حکام کے درمیان وفود کی سطح پرمذاکرات ہوں گے جبکہ دو طرفہ تجارتی امور اور افغانستان پاکستان ایکشن پلان فارپیس اینڈ سٹیبلیٹی پر بھی بات ہوگی۔ مذاکرات میں جلال آباد قونصل خانے کی بندش کا معاملہ بھی زیرغور لایا جائے گا جبکہ خطے سے دہشت گردی کے خاتمے اور افغان مسئلے کے مستقل حل پر بات چیت ہوگی
ذرائع نے بتایا کہ مذاکرات میں سرحد پار دہشت گردی اور بارڈر مینجمنٹ پر بات چیت کی جائے گی۔ دورے کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی افغان چیف ایگزیکٹوعبداللہ عبداللہ سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ وزیر خارجہ کی افغان صدر اشرف غنی سے بھی ملاقات طے ہے۔ افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی نے بھی پاکستانی ہم منصب کو دورے کی دعوت دی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی افغان صدر کو وزیراعظم کی جانب سے پاکستان دورے کی دعوت دیں گے۔

No comments:

Post a Comment

Featured Post

'Thor' star Natalie Portmann makes baby announcement one year after Benjamin Millepied divorce

'Thor' star Natalie Portmann makes baby announcement one year after Benjamin Millepied divorceThor actress Natalie Portman is expec...

PageNavi Results No.

LightBlog