Breaking news; Current News Headlines on غیرسیاسی News(English)

Thursday, September 13, 2018

کراچی میں65 افراد کتوں کے کاٹنے کا شکار بن گئے


تفصیلات کے مطابق شہر کے جن علاقوں میں  کتوں کے کاٹنےکے واقعات رپورٹ ہوئے ان میں ملیر ماڈ ل کالونی سرفہرست ہے جبکہ محمود آباد، ناظم آباد اورکلفٹن کے علاوہ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی اس نوعیت کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
جناح اسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق گزشتہ رات  کتوں کے کاٹنے کے 12 کیسز لائے گئے ، جبکہ صبح سے اب تک پچاس کیسز صرف جناح اسپتال میں آچکے ہیں۔ مجموعی طور پر یہ تعداد 65 بنتی ہے ۔
متاثرہ افراد کو جناح اسپتال کے ڈاگ بائٹ یونٹ میں ابتدائی طبی امداد دے کر ڈسچارج کردیا گیا، کتے کے کاٹنے کے باعث ایک متاثرہ مریض کو ابتدائی طور پر ویکسین کی 2ڈوز فراہم کی جاتی ہے ۔متاثرہ مریضوں کو مزید ویکسین فراہم کرنے کے لیے شیڈول فراہم کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ کراچی میں صرف جناح اور سول وہ سرکاری اسپتال ہیں جہاں کتے کے کاٹنے کی ویکسین موجود ہوتی ہے ، اس کے علاوہ کسی سرکاری اسپتال میں یہ سہولت میسر نہیں ہے ، اس کے علاوہ کچھ نجی اسپتال بھی  کتوں کے کاٹنے کی ویکسین فراہم کرتے ہیں تاہم نجی اسپتالوں میں ویکسین اور ابتدائی ٹریٹمنٹ کی قیمت ہزاروں میں وصول کی جاتی ہے جبکہ سول اور جناح میں یہ سہولت بالکل مفت فراہم کی جاتی ہے۔

No comments:

Post a Comment

Featured Post

'Thor' star Natalie Portmann makes baby announcement one year after Benjamin Millepied divorce

'Thor' star Natalie Portmann makes baby announcement one year after Benjamin Millepied divorceThor actress Natalie Portman is expec...

PageNavi Results No.

LightBlog